ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں باپ کے ہاتھوں اپنے جواں سال بیٹے کاقتل

انکولہ میں باپ کے ہاتھوں اپنے جواں سال بیٹے کاقتل

Mon, 26 Jun 2017 21:32:33    S.O. News Service

کاروار26؍جون (ایس او نیوز) کام دھندے پر نہ جانے اور کمائی نہ کرنے کی وجہ سے ایک باپ کے ہاتھوں خود اپنے جواں سال بیٹے کو قتل کیے جانے کا واقعہ انکولہ تعلقہ کے ہارواڈ نامی مقام پرسی برڈ کالونی میں پیش آیا ہے۔

اس واردات میں قتل ہونے والے کا نام ونود پانڈو رنگا ہری کنترا (۲۰سال) بتایاجاتا ہے، جبکہ قتل کے لئے اسی کا باپ پانڈو رنگا نارائین ہری کنتر ا (۴۵سال) ذمہ دار ہے۔بتایا گیا ہے  کہ غصے کی حالت میں پانڈو رنگانے اپنے بیٹے کا سر پتھر سے کچل ڈالاجسے انکولہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ مقتول ونود کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ایک عرصے سے موربا میں واقع اپنی نانی کے گھر پر رہا کرتاتھا اور ابھی صرف دو مہینے پہلے ہارواڈ میں اپنے گھر پر رہنے کے لئے آیا ہو اتھا۔


Share: